تفتان زیروپوائنٹ اور راہداری گیٹ 2 ہفتے سے بند

277

ایران سرحدی حکام کے جانب سے پاک ایران راہداری گیٹ 2 ہفتے سے بند

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایرانی سرحدی حکام کے جانب سے پاک ایران راہداری گیٹ 2 ہفتے سے بند ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرحد پر تفتان کے مقام پر واقع زیروپوائنٹ اور راہداری گیٹ بند ہونے سے مقامی افراد کو مشکلات سامنا ہے جبکہ سامان کی ترسیل بھی معطل ہو گئی ہے۔

لیوز حکام کے مطابق زیروپوائنٹ اور راہداری گیٹ ایرانی سرحدی حکام کی جانب سے بند کردیا گیا ہے۔

زیروپوائنٹ اور راہداری گیٹ تقریباً دو ہفتے سے بند ہے تاہم تفتان کے قریب پاک ایران سرحد پر زیروپوائنٹ اور راہداری گیٹ نہ کھولا جاسکا۔