تفتان:مطالبات کے حق میں بس یونین کا تیسرے روز ہڑتال جاری

179

تفتان بس یونین کے جانب سے چیک پوسٹوں پر نا انصافیوں کے خلاف ہڑتال 3 دن سے جاری ہے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تفتان بس یونین کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں آج تیسرے روزبھی ہڑتال جاری رہا-

تفصیلات کے مطابق تفتان بس یونین کی جانب سے تیس چیک پوسٹوں کے خلاف احتجاجا اپنی گاڑیاں کھڑی کردیں گئیں ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کوسخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے نوکنڈی اور تفتان میں اخبارات کی ترسیل بھی نہیں ہورہی ہیں بس یونین کاکہناتھاکہ جب تک ہمارے جائز مطالبات حل نہیں ہوتے تب تک ہمارا احتجاج غیرمعینہ مدت تک جاری رہے گا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کے تیس سے زائد چیک پوسٹ پر مسافروں کو بسوں سے اتار کرکے گھنٹوں گھنٹوں ہر چیک پوسٹ پرکھڑا کرکے ذلیل و رسوا کیا جاتا ہے جس سے ہمارے مسافرذہنی کوفت کا شکار ہوتےہیں۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کے جانب سے جب تک ہمیں مکمل یقین دہانی نہیں کرائی جاتی یہ ہڑتال جاری رہیگا

دراین اثنا کوچ مالکان کی ہڑتال کے باعث تفتان ٹو کوئٹہ جانے والی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔