تربت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فورسز کے 4 اہلکار زخمی

231

تربت نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے فورسز کے 4 اہلکاروں کو زخمی کردیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت میں سرچ آپریشن کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے فورسز کے 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تربت کے علاقے میں فورسز کے اہلکار حساس اداروں کے اہلکاروں کے ہمراہ علاقے میں سرچ آپریشن کررہے تھے کہ اچانک نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی-

فائرنگ کے نتیجے میں 4 فورسز اہلکار زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے مزید علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔