بی ایل ایف نے پاکستانی فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

132

مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فورسز پر حملے جاری رہیں گے – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے  پاکستانی فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کیچ کے علاقے شاپک میں سی پیک روٹ پر قائم فوجی چوکی پر سرمچاروں نے اس وقت حملہ کیا جب چوکی کی جانب6  فوجی اہلکار جا رہے تھے، حملے میں چار اہلکار ہلاک او ر دو زخمی ہوئے۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ سرمچاروں نے مشکے بنڈکی فورسز کی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک و کئی کو زخمی کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمعرات 22 نومبر کو مشکے اور آواران کے درمیان ترات دان کمبی کے مقام پر پاکستانی فورسز نے سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی۔ سرمچاروں نے بہترین گوریلہ جنگی حکمت عملی اپناتے ہوئے فورسز کے حملے کو پسپا کر کے ان کے پانچ اہلکاروں کو ہلاک و کئی کو زخمی کیا اور بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔