بی ایل ایف نے آواران میں آرمی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

182

آواران پاکستانی آرمی کیمپ پر حملے میں فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے آواران میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے
نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے میڈیا کو بتایا کہ 19نومبر کے روز سرمچاروں نے ضلع آواران تیرتیج کے علاقے جک میں فوجی کیمپ پر راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔