بلیدہ فوجی قافلے پر حملے اور جھاؤ مخبر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

147

بلیدہ حملے میں پاکستانی فوج کے چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے بلیدہ میں فوجی قافلے اور جھاؤ میں ریاستی مخبر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 14 نومبر کو سرمچاروں نے ضلع کیچ میں بلیدہ کے علاقے سلو میں پاکستانی فوج کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ دو گاڑیاں شدید حملے کی زد میں آئیں جس میں سوار چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ چار نومبر کو جھاؤ میں سرمچاروں نے سورگر کے رہائشی خدا بخش ولد سلیمان کو گرفتار کیا۔ وہ سورگر آپریشن کے دوران فون کے ذریعے قابض فوج کو اطلاعات اور معلومات دیتے رہا ہے، جس میں خواتین اور بچوں کو پاکستانی فوج نے اغوا کیا۔ دوران حراست تفتیش اور پوچھ گچھ میں خدابخش نے ان سمیت اپنے تمام گناہوں کا اعتراف کیا اور اپنے دوسرے ہمنواؤں کے نام بھی بتائے۔ بلوچ نسل کشی میں پاکستانی فوج کا ساتھ دینے اور اقبال جرم کے بعد اُسے دس نومبر کو موت کی سزا دے دی گئی۔