رواں سال بلوچستان کے ضلع دکی میں پولیو وائرس وجہ سے 3 بچے متاثر ہوئیں جبکہ 2 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دو اضلاع میں پولیو وائر کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ رواں سال پولیو وائرس کی وجہ سے 3 بچے متاثر ہوئیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال بلوچستان کے ضلع دکی میں پولیو وائرس کی وجہ سے 3 بچے زندگی بھر کے لیے معذور ہوچکے ہیں جبکہ 3 اضلاع کوئٹہ، قلع عبداللہ اور ژوب میں گندے پانی سے لیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوارڈینیٹر راشد رزاق کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 15 اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم پیر 12 نومبر سے شروع کی جارہی ہے جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
پولیو مہم کے دوران کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ڈیر بگٹی، ژوب، زیارت، مستونگ، جعفر آباد، نصیر آباد، لسبیلہ، بولان، جھل مگسی، سبی اور صحبت پور سمیت افغان مہاجرکیمپوں میں 13 لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی۔