بلوچستان : کیچ پیدراک میں فورسز کا چھاپہ 16 افراد گرفتار

235

بلوچستان کے ضلع کیچ میں فورسز نے دوران آپریشن 16 افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے پیدارک کے علاقوں جمک، نیامی کلگ، سری کلگ، گورکوپ اور سولانی میں آپریشن کرتے ہوئے 16 افراد کو گرفتار کرکے اپنے کیمپ منتقل کردیا ۔

فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والوں میں جمک کے رہائشی داد بخش ولد کریم بخش ،وقار ولد عرض محمد  ،یونس ولد الہیٰ داد  ،فقیر بخش ، جبکہ نیامی کلگ سے  رسول بخش ولد خداداد، عظیم ولد پٹھان ،الطاف ولد نیک بخت ،غلام قادر ولد قسمت ،گنج بخش ولد خاطر ، اسی طرح سری کلگ سے ابراہیم ولد واہگ جبکہ گورکوپ سے  پُھلان ولد صاحبداد ، یحییٰ ولد عرض محمد ، غلام علی ولد گُہرام ،جیند ولد دلجان ، سولانی  سے مجید ولد محراب  غلام جان ولد بائیان شامل ہیں ۔

اہل علاقہ نے انسانی حقوق کے اداروں اور عدالت سے اپیل کی وہ فورسز کی آئے روز چھاپوں ، آپریشن اور گرفتاریوں کو نوٹس لیکر ان کی روک تھام کےلئے ٹھوس اقدامات کریں ،۔