بلوچستان : واشک کے علاقے پلنتاک میں فورسز کا گھر پر چھاپہ

349

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کے آپریشن اور چھاپوں میں ایک مرتبہ پھر تیزی آگئی ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے پلنتاک گریشگ میں فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارا ۔

فورسز نے چھاپہ باران نامی شخص کے گھر پر مارا ہے ۔

تاہم ابھی کسی بھی قسم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں اور نہ ہی فورسز کے چھاپے کی وجوہات معلوم ہوسکی ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے طول و عرض میں فورسز کے چھاپوں ،گرفتاری اور آپریشنز میں ایک مرتبہ پھر تیزی آئی ہے اور ساتھ ہی دوسری جانب لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے خواتین وبچوں کا احتجاج بھی جاری ہے جن سے گذشتہ روز بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی اور خواتین و بچوں کا اس سردی میں احتجاج حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ۔