بلوچستان: مختلف واقعات میں 2 افراد جانبحق، 4 زخمی

62

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں 2 افراد جانبحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں خالی کمرے سے ریٹائرڈ لیویز اہلکار کی لاش برآمد ہوئی۔

ایس ایچ او دکی کے مطابق لاش کی شناخت خان محمد ولد فیض محمد کے نام سے ہوئی جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

ضلع سبی کے قریب مزدا ٹرک اور پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

ایک اور واقعے میں ژوب کلی خوژک زئی میں مٹی کے تودہ تلے دب کر نوجوان نقیب اللہ جانبحق ہوگئے۔

دریں اثناء گزشتہ شپ ضلع پنجگور کے علاقے مشرقی خدابادان میں پولیس گشتی ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے عضمت آللہ نامی پولیس ہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔