بلوچستان :حب سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ 7 نوجوان تاحال بازیاب نہ ہوسکے

147

بلوچستان کے شہر حب سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے 7 نوجوان تاحال بازیاب نہ ہوسکے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق 12 جون 2018 کو حب سے ایک ساتھ 7 نوجوانوں کو پاکستانی فورسز نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

گرفتار ساتوں نوجوان بلوچستان  کے علاقے تمپ دزان کے رہائشی ہیں جو کہ سیر و تفریح کے لئے کراچی جارہے کہ انھیں حب میں پاکستانی فورسز نے بس سے اتار کر لاپتہ کردیا ۔

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والوں میں زاہد ولد کریم بخش، مجید ولد قادر بخش،شُعیب ولد پیرمحمد،جابر ولد الہی بخش،عزیز ولد تاج محمد،ساجد ولد نذیر اور قدیر ولد موسی شامل ہیں ۔