بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ

294

بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، مذہبی جماعتوں کا ریلیوں و اجتماعات کا اعلان

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان بھر میں حکومت نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں دفعہ 144 نافذ کرکے دھرنوں، اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان بھر میں حکومت نے فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کرکے ریلیوں، اجتماعات اور دھرنوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان بھر میں پابندی ایک ہفتے تک عائد رہے گی جبکہ مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی اجتماعات اور ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا گیا۔