جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تاحال تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شورش زدہ علاقے آواران پیراندر میں فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔
فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت عبدالغفور ولد نذیر احمد کے نام سے ہوئی ۔
واضح رہے کہ فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ ایک دفعہ پھر بلوچستان کے طول و عرض میں زرو پکڑ گیا ہے اور آئے روز فورسز کے ہاتھوں مختلف علاقوں سے نوجوان اور بزرگ اغواء ہورہے ہیں ۔
ان ہی جبری گمشدگیوں کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سیما بلوچ گذشتہ دو سال سے لاپتہ اپنے بھائی شبیر بلوچ کی بازیابی کے لئے کئی روز سے احتجاج کررہی ہے ۔