ایرانی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ ،دو افراد جھلس کر جانبحق

122

مغربی بلوچستان میں ایرانی فورسز کی  تیل سے بھرے گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جانبحق ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق مغربی بلوچستان کے شہر خاش میں ایرانی فورسز نے تیل سے بھرے گاڑی پر فائرنگ کی ۔

فورسز کی فائرنگ سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے گاڑی میں  سوار دونوں افراد جھلس کر جانبحق  ہوگئے ۔

خیال رہے کہ بے روزگاری کے سبب مغربی بلوچستان کی اکثر آبادی تیل کی سمگلنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے ایرانی فورسز آئے روز ان گاڑیوں پر فائرنگ کرتے رہتے ہیں ۔