اوستہ محمد: کاروکاری کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد قتل

243

اوستہ محمد میں بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی بہن سمیت ایک شخص کو قتل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں کاروکاری کے الزام میں فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد کے گوٹھ عبدالغفور میں کاروکاری کے الزام میں نظر محمد نے اپنی بہن بیگم خاتون کو خالق داد  کے ہمراہ قتل کردیا جبکہ ملزم موقعہ واردات سے فرار ہوگیا۔

قتل کا واقعہ اوستہ محمد صدر پولیس کے حدود میں پیش آیا۔