مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کےسيکرٹری جنرل ژينس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ کئی برسوں کے مقابلے میں اس وقت امن کے امکانات کہیں زیادہ ہیں۔
افغانستان میں تشدد میں اضافے کے باوجود نیٹو کے سربراہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سربراہی میں امن عمل کا جاری رہنا ضروری ہے۔
تاہم انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ افغانستان کی مجموعی صورتحال سنگین ہے۔
ژينس اسٹولٹن برگ ايک غير اعلانيہ دورے پر افغانستان پہنچے تھے۔ وہ ایک اعلٰی سطحی وفد کے ہمراہ افغان صدر اشرف غنی، چيف ايگزيکٹیو عبداللہ عبداللہ اور وہاں تعينات غير ملکی افواج کے کمانڈر جنرل آسٹن ملر سے بھی ملاقاتيں کر رہے ہیں۔