افغانستان کے جنوبی صوبے میں پولیس کی چوکی طالبان کے حملے کے نتیجے میں 12 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے کندھار کے ضلع خاکریز میں طالبان شدت پسندوں نے پولیس کی چوکی پر مختلف اطراف سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 12 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔
واضح رہے کہ کندھار کے پولیس سربراہ کے مارے جانے کے بعد طالبان کا اس صوبے میں پہلا بڑا حملہ ہے ۔