افغانستان :نیمروز میں طالبان کا بند کمال خان پر حملہ 12 اہلکار ہلاک

541

ایران سے متصل افغان صوبے میں بند کمال خان کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر مسلح افراد کے حملے میں 12 اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات ایران سے متصل افغان صوبے نمروز میں طالبان شدت پسندوں نے بند کمال خان کی حفاظت پہ مامور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں 12 اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

واضح رہے کہ ایران بند کمال خان کی تعمیر کے شدید مخالف ہیں کیونکہ ایران کو خدشہ ہے کہ ڈیم کی تعمیر کے بعد پانی بند ہوجائےگا ۔

بند کمال خان پر اس سے قبل بھی ایرانی حمایت یافتہ مسلح لوگوں نے حملہ کیا تھا اور وہاں بڑے پیمانے مائن کاری بھی کی تھی ۔