افغانستان: طالبان شدت پسندوں کے حملے میں 14 پولیس اہلکار جانبحق

165

افغانستان میں طالبان کی جانب سے  پولیس کیمپ پر حملے کے نتیجے میں 14 پولیس اہلکار جانبحق جبکہ 16 زخمی ہوئیں ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے تخار کے ضلع خواجہ غار میں طالبان شدت پسندوں نے پولیس کے کیمپ پر مختلف اطراف سے حملہ کیا ۔

طالبان کے حملے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 14 پولیس اہلکار جانبحق جبکہ 16 زخمی ہوئیں ہیں ۔

زرائع کے مطابق  طالبان کو بھی  جانی نقصان اٹھانا پڑا ۔

واضح رہے کہ حالیہ چند دنوں میں طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

گذشتہ روز ایران سے متصل صوبہ فراہ  میں طالبان نے سرحدی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا جس میں 20 سے زائد اہلکار مارے جبکہ طالبان کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ۔