افغانستان خفیہ ادارے کے دو سابق سربراہوں پر حملہ

231

افغان خفیہ ادارے کے دو سابق سربراہوں پر حملہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق افغانستان کے خفیہ ادارے این ڈی ایس کے دو سابق سربراہ امر اللہ صالح اور رحمت اللہ نبیل پر حملہ ہوا ہے ۔

تاہم حملے میں دونوں محفوظ رہے ۔

سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹویئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں رحمت اللہ نبیل نے کہا کہ تین حملہ آوروں نے امراللہ صالح کے مہمان خانے پر حملہ کیا تاہم وہ دونوں حملے میں محفوظ رہے ۔

دوسری جانب کابل ہی میں ایک نجی برطانوی سیکیورٹی کمپنی پر خودکش حملہ ہوا جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی