افغانستان:فراہ میں طالبان کا حملہ 20 پولیس اہلکار جانبحق

279
File Photo

طالبان کے حملے میں افغان پولیس کے بیس اہلکار جانبحق ہوگئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے ایران سے متصل صوبہ فراہ کے ضلع جوین میں طالبان شدت پسندوں نے پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کرکے 20 پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا ۔

یاد رہے کہ اس حملے سے قبل بھی طالبان شدت پسندوں نے فراہ میں آرمی کے کیمپ پر حملہ کرکے درجنوں اہلکاروں کو قتل اور کئی اہلکاروں کو زندہ گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے ۔