اسپلینجی : راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کر تے ہیں ۔ یو بی اے

126

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر میڈیا کو جاری کر دہ اپنے بیان میں مستونگ کے علاقے اسپلینجی میں سیکیورٹی فورسز کے بیس کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان مرید بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچ سرمچاروں نے سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کر کے متعد اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ دشمن کو مالی نقصان بھی پہنچایا۔

مرید بلوچ کا کہنا تھا کہ حملےکے بعد سیکیورٹی اہلکار وں نے حواس باختہ ہوکر عام آبادی پر مارٹر گولے داغے۔

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں، چوکیوں ،گاڑیوں اور دیگر سرکاری املاک سے دور رہیں، بلوچ سرمچاران پر کسی بھی وقت حملہ کرسکتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔