پنجگور میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – لشکر بلوچستان

89

حملے میں قابض ایف سی کو بھاری جانی نقصان پہنچایا – لونگ بلوچ

لشکر بلوچستان کے ترجمان لونگ بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے گچک میں پرپُٹی کے مقام پر ایف سی چوکی پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض ایف سی کو بھاری جانی نقصان پہنچایا، حملے کی ذمہ داری لشکر بلوچستان قبول کرتی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارے اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گی۔