سبی : ایک ہی قبیلے کے دو گروپوں میں جھگڑا، فائرنگ سے 2 افراد جانبحق

82

سبی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے سبی میں کولاچی قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے  دو افراد جانبحق ہوگئے ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق  جانبحق افراد میں روشن خان ولد لعل جان  اور واحد بخش ولد پاندھی خان شامل ہیں

آپسی تصادم میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔

سبی پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم ان کی گرفتاری کے لئے کوشش جاری ہے ۔