گڈانی: بحری جہاز میں آگ لگنے سے 7 مزدور جھلس کر زخمی

708

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں جہاز میں آگ بھڑکنے سے 7 مزدور جھلس کر زخمی، 3 شدید زخمی شامل

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کام کے دوران ناکارہ بحری جہاز میں آگ لگنے سے 7 مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے جن میں تین کی حالت تشویشناک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پلاٹ نو اور دس کے لنگر انداز جہاز میں دوران کام اچانک آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر سات مزدور جھلس گئے جن میں تین شدید زخمیوں کو فوری طور پر کراچی منتقل کردیا گیا۔

علاقائی ذرائع نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں فائر برگیڈ کی گاڑیاں نہ ہونے کے وجہ سے آگ پر بروقت قابو نہیں پایا جاسکا۔

واضح رہے آگ پر قابو پانے کیلئے حب شہر سے فائر بریگیڈ کی گاڑی بھیجی گئی۔

یاد رہے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں اس نوعیت کے واقعات تواتر کے ساتھ رونما ہوتے رہے ہیں ان واقعات میں کئی مزدور جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

مزدوروں کا کہنا ہے کے آئے روز حادثات ہونے کے باوجود حکومتی انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی اقدامات نہیں کیئے جارہے ہیں۔