بلوچ وسائل کی لوٹ مار اور آبادکاری سے بلوچ شناخت کو ختم کرنے کی تمام سازشوں کا مقابلہ کیا جائے گا – گہرام بلوچ
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے گوادر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل ستائیس اکتوبر کو سرمچاروں نے ضلع گوادر کے علاقے اڈّاہ میں نواب شاہ ہوٹل کے سامنے عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹیرورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے اہلکاروں دستی بم سے حملہ کیا۔
حملے کے فوری بعد قابض فوج نے علاقے کو گھیرے میں لیکر آمد و رفت کے تمام راستے بند کر دئیے ہیں۔ اس سے امکان یہی کہ قابض فوج کے کنسٹرکشن کمپنی کے اہلکاروں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ترقی کے نام پر بلوچ وسائل کی لوٹ مار اور آبادکاری سے بلوچ شناخت کو ختم کرنے کی تمام سازشوں کا اسی طرح مقابلہ کیا جائے گا۔ گوادر سمیت بلوچستان کی ایک انچ زمین کو اغیار کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور بھرپور مسلح مزاحمت جاری رہے گی۔