گوادر: فائرنگ سے 5 مزدور ہلاک، 2 زخمی

100

گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 مزدور ہلاک و 2 زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک مو صول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پانچ مزدور ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے گنز میں ہاؤسنگ سوسائٹی پر کام کرنے والے مزدوروں پر مسلح افراد نے حملہ کیا، فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک و دو زخمی ہوگئے۔

واضح رہے بلوچستان میں اس سے قبل بھی سی پیک سمیت مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے افراد کو بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔