گوادرہمارا اٹوٹ انگ ہے،بلوچ مفاد کیخلاف کوئی اقدام قبول نہیں کرینگے- اسلم رئیسانی

298

 گوادرہمارا اٹوٹ انگ ہے،بلوچ مفاد کیخلاف کوئی اقدام قبول نہیں کرینگے،اگر ہمارے حقوق سے متعلق کوئی گڑبڑ ہوئی تو گڑبڑ کا جواب گڑبڑ سے ہی دیں گے

ان خیالات کا اظہار سابق وزیز اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ میں قوم پرست نہیں بلکہ بلوچ اور پشتون قوم کا خادم ہوں،حالیہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی،لوگوں کو ووٹ کیلئے اغوا کیا گیا،لوگوں کوکہا گیا کہ ہمیں ووٹ دیں  ہم آپ کے مغوی لوگ بازیاب کرائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ درینگڑھ مستونگ میں ساڑھے تین سو لوگ مارے گئے، ہم نے پرویز مشرف کے نافذ کئے گئے قوانین کو ختم کیا۔

اسلم رئیسانی نے کہا  کہ  گوادرہمارا اٹوٹ انگ ہے،بلوچ مفاد کیخلاف کوئی اقدام قبول نہیں کرینگے،اگر ہمارے حقوق سے متعلق کوئی گڑبڑ ہوئی تو گڑبڑ کا جواب گڑبڑ سے ہی دیں گے۔