کوئٹہ : کلی قمبرانی سے فورسز کا اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ

150

کوئٹہ میں فورسز کا اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فورسز اہلکاروں نے کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ مقام پر نامعلوم افراد نے بھاری تعداد میں جدید اسلحہ چھپایا ہوا تھا ۔

تاہم آزاد زرائع سے آئی ایس پی آر کے دعووں کی تصدیق نہ ہوسکی ۔