کوئٹہ و دکی میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد جانبحق

100

کوئٹہ اور دکی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جانبحق ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع دکی میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جانبحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ڈبل روڈ پر نامعلوم افراد کی تندور کی دکان پر فائرنگ سے 30 سالہ ذبیح اللہ ولد نصراللہ جانبحق ہوگیا جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے کوئٹہ سیول ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

پولیس زرائع کے مطابق فائرنگ سے قتل ہونے والے ذبیح اللہ کا تعلق پشتون آباد سے تھا تاہم قتل کے وجوہات معلوم نا ہوسکی۔

ضلع دکی قیصر پیٹرول پمپ کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں سردار شاہجان ترین نامی شخص جانبحق ہوگیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاش مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سردار شاہجان کو ہلاک کردیا ہے تاہم قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔