کوئٹہ میں دستی بم حملہ، 1 شخص زخمی

267

کوئٹہ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 1 شخص زخمی

دی بلوچستان نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گھر پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کوئٹہ میں ترین روڈ پر ایک گھر پر دستی بم پھینکا جو گھر کے اندر گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔