ڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ کا دھماکہ، 1 شخص زخمی

138

ڈیرہ بگٹی: موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 1 شخص شدید زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پٹوخ کے علاقے میں موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سرکاری اسکول کا استاد، مرید کرمانزئی شدید زخمی ہوگیا جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے ڈیرہ بگٹی اور گرد و نواع کے علاقوں میں بارودی سرنگ کے دھماکوں کے واقعات کی خبریں تواتر سے موصول ہوتی رہی ہے جن میں اب تک کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔