چمن : مسلح افراد کے ہاتھوں ڈاکٹر اغواء

163

چمن سے  ممتاز معالج کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کر لیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق چمن سے چیسٹ اسپیشلسٹ کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن سے ممتاز معالج ڈاکٹر محمود انور کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرنے کے بعد چمن کے پہاڑی سلسلے کی جانب فرار ہوگئے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر محمود انور کو اغواء کرکے پہاڑی علاقے کی جانب فرار ہونے کے بعد لیویز فورسز نے اغواءکاروں کا تعقب کرتے ہوئے ایک گھنٹے بعد مغوی ڈاکٹرکو بازیاب کرلیا ۔

اسسٹنٹ کشنر چمن کا کہنا ہے کہ بغر ہ کے پہاڑی سلسلے میں لیویز اہلکاروں اور اغواکاروں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم اغواکاروں کو زندہ گرفتار کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔