چاغی : تعمیراتی کمپنی کی جانب سے پانی کے بے ردیغ استعمال کے خلاف مظاہرہ

189

بلوچستان کے ضلع چاغی میں سڑک بنانے والے کمپنی کی جانب سے پانی کے بے جا و بے ردیغ استعمال کے خلاف اہل علاقہ کا مظاہرہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق سی پیک لنک روڈ جو کہ خاران سے یک مچھ تک بنایا جارہا ہے ۔

سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی جو کہ زیڈ کے بی کے نام سے جانا جاتا ہے ہے علاقے میں ٹیوب ویل لگا کر پانی کا بے دریغ استعمال کررہا ہے جس کے خلاف یک مچھ کے رہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے  کہا کہ علاقے میں پہلے سے پانی کی قلت ہے اور خدشہ ہے اگر کمپنی والے اسی طرح بے دریغ پانی کو ضائع کریں  تو قوی امکان ہے کہ علاقے میں پانی کا بحران مزید شدت اختیار کرئے ۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تعمیراتی کمپنی کو پانی کی سپلائی بند کرکے یک مچھ کے زیر زمین پانی کے زخائر کو بچایا جائے ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں کو اس وقت پانی کی شدید بحران کا سامنا ہے ۔