پنجگور: بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

141

پنجگور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ سے علاقے کے لوگ پریشانی میں مبتلا ہیں ۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہورہے ہیں ۔

عوامی حلقے کا کہنا ہے کہ محکمہ واپڈا اس وقت بجلی دیتا ہے جس اس کی  کوئی بھی ضرورت نہیں  بھی ہوتی ہے اور المیہ یہ ہے کہ پنجگور دو میونسپل کمیٹی 22یوسیز پہ مشتمل ہے جس میں دو فیڈر اہمیت کے حامل ہیں جو میونسپل کمیٹی ہیں جنہیں قانونی آئینی صورت میں میونسپل کمیٹی کا درجہ حاصل ہے جوسٹی ون سٹی ٹو سے متعارف ہیں لیکن محکمہ واپڈا کی غیر قانونی غیر آئینی اور اقدامات کی بنیاد پر ایک میونسپل کمیٹی کے درجے کو ختم کرکے انہیں بھی دیہی یوسی کی طرح بجلی فراہم کیا جارہا ہے اور یہاں کے رہنے والوں کو میٹر ولائن چارجرمیونسپل کمیٹی کے حساب سےلیا جاتا ہے جو سہولت میسر نہیں انکا چارجر لیا جاتا ہے جو قانون کے خلاف ہے۔

عوامی حلقے کا مزید کہنا ہے کہ گذشتہ دو ماہ سے بجلی کی طویل تریں لوڈ شیڈنگ سے پانی کی شدید قلّت پیدا ہوگئی ہے اور مساجد اسکول ہسپتال شدید متاثر ہیں ۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ  بلوچستان حکومت پنجگور کے عوامی نمائندے پنجگور میں ہونے والے  لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کا نوٹس لیں بصورتِ دیگر احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔