پشین : پتھر اور کلہاڑیوں سے ایف سی پر حملہ ایک اہلکار ہلاک دو زخمی

262

بلوچستان کے علاقے پشین میں مسلح افراد کا ایف سی اہلکاروں پر حملہ، ایک  اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پشین کی تحصیل برشور سے ملحقہ  افغان سرحد پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے ایک ایف سی اہلکار کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ افغان سرحدسے ملحقہ پشین کی تحصیل برشور کے علاقے توبہ کاکڑی میں منگل کی شام کو اس وقت پیش آیا جب بیس کے قریب  افراد افغانستان سےبلوچستان میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

زرائع کے مطابق ایف سی اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو تصادم ہوا او نامعلوم افراد نے کلہاڑیوں اور پتھر سے وار کرکے ایف سی سپاہی محمد زمان کو ہلاک اورحوالدار کفایت اللہ اور سپاہی محمد ذیشان کو زخمی کردیا۔

تصادم کے بعد تمام افراد واپس افغانستان کی طرف فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ افغان سرحد پر پاکستان کی جانب سے باڑ لگانے کے بعد دونوں اطراف کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔