پاکستان و افغان فورسز کا فائرنگ کا تبادلہ، باب دوستی بند

242
File Photo

پاکستانی فورسز کی جانب سے باڑ لگانے کے دوران افغان فرسز کے ساتھ تلخ کلامی دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ، باب دوستی گیٹ بند

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں پاک افغان سرحد سکان کانڑ کے علاقے میں پاکستانی فورسز کی جانب سے باڑ لگانے کے دوران افغان فرسز کے ساتھ تلخ کلامی اور دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ پاک افغان سرحد باب دوستی گیٹ ہر قسم کی آمد ورفت کیلئے مکمل طور پر بند ہونے کی وجہ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیٹو سپلائی بند ہوگئی جبکہ حالات کشیدہ ہونے کے باعث پاک افغان سرحد پر فورسز کی باری نفری تعینات کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ کئی ماہ سے پاک افغان سرحد پر پاکستان کی جانب سے باڑ لگانے پر افغان فورسز اور پاکستانی فورسز کے درمیان تنازع چلا آرہا تھا جس پر کئی مرتبہ سیکیورٹی کے اعلیٰ آفیشلز کے درمیان مزاکرت ہوئے جو ناکام ثابت ہوئے۔ آج پاک افغان سرحد سکان کانڑ کے علاقے تنگہ درہ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے باڑ لگانے کا کام جاری تھا کہ افغان فورسزنے پاکستانی فورسز کو باڑ لگانے سے روکنے کی کوشش کی جس پر دونوں فورسز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور مورچہ بند ہوکر چھوٹے ہتھیاروں سے فارئرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔

مزید پڑھیں: نوشکی میں افغان سرحد پر قائم ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ

اطلاعات کے مطابق بعد میں پاک افغان سرحد پر افغان فورسز اور پاکستانی اعلیٰ افیسران کے درمیان مزاکرات ہوئے، مزاکرات ناکام ہونے کے بعد افغان فورسز نے پاک افغان سرحد کو ہر قسم کی آمد ورفت کیلئے بند کردی۔ پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کرکے سرحد پر گشتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

سرحد کی بندش سے افغان ٹرانزٹ ٹرید اور نیٹو سپلائی معطل ہوگئی اور باب دوستی گیٹ کی بندش سے پاک افغان سرحد کے دونوں جانب بڑی تعداد میں دونوں اطراف میں لوگ پھنس گئے۔ حالات کشیدہ ہونے سے پاک افغان سرحد کے قریب آباد لوگوں میں خوف وحراس پھیل گیا۔

واضح رہے اس سے قبل افغان فورسز نے کندھار سے متصل سرحد پر پاکستان کی جانب سے لگائے جانے والے خاردار تاروں اور باڑ کو اکھاڑ دیا۔