ٹھگز آف ہندوستان کا پہلہ گانا ’’وش ملے‘‘ ریلیز

792

ایکشن سے بھرپور بالی وڈ کی آنے والی فلم ٹھگز آف ہندوستان کا پہلا گانا ریلیز کردیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا رپورٹر کے مطابق آج ہندوستان کے مشہور پراڈکشن ہاوس یش راج فلمز کی جانب سے ٹھگز آف ہندوستان کا پہلا گانا جاری کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا رپوٹر کے مطابق بلوچی زبان کا یہ لفظ ’’وش ملے‘‘ جس کے معنی خوشی سے جھومنا ہے، کے نام سے جاری ہونے والے گانے کو ایک گھنٹے میں ہی دو لاکھ سے زائد لوگ یوٹیوب پر دیکھ چکے ہیں ۔

 

اپنی اس آنے والی فلم کے بارے میں عامر خان کہتے ہیں کہ شائقین ان کی فلم ٹھگز آف ہندوستان کو مدتوں تک یاد رکھیں گے، ان کے لیے فرنگی ملاح کا کردار دلچسپ تھا، شائقین فلم دیکھ کر بور نہیں ہوں گے۔

ٹھگز آف ہندوستان کے ٹریلر کو اب تک یوٹیوپ پر 63 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے، فلم میں عامرخان کے علاوہ امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم کا بجٹ 300 ہے، ٹھگز آف ہندوستان بالی ووڈ کی سب سے مہنگی ترین فلم پروڈکشن ہے۔

واضح رہےفلم کو دیوالی کےموقع پر 8 نومبر 2018 کو ریلیز کیا جائے گا۔