وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

203

وزیراعظم عمران خان عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، انہیں ہیڈ کوارٹرز سدرن کمانڈ میں بریفنگ بھی دی جائے گی۔

عمران خان کے کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور صوبائی وزراء نے استقبال کیا، وزیر اعظم کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، وزیر مملکت شہریار آفریدی اور دیگر حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے ہیں۔

 سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقاتیں ہوئی ہے۔

اس موقعے پر وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کےلیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ وزیراعظم کی کوئٹہ آمد پر ایئرپورٹ روڈ پردکانیں اور کاروباری مراکزبند مکمل طور پر بند کردیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کو ہیڈ کوارٹرز سدرن کمانڈ میں بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم کےدورہ کوئٹہ کےموقع پرپولیس کے تقریبا ایک ہزار 800 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے شہر میں عمران خان کی آمد کے حوالے سے جگہ جگہ خیر مقدمی بینرز آویزاں کئے گئے ہیں