مچھ میں فورسز کی کاروائی اور فائرنگ کے تبادلے میں مسلح تنظیم سے تعلق رکھنے والا شخص کو قتل کرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ۔
فورسز دعوے کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاع پر بولان کے علاقے مچھ میں کی گئی اوربڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ گانی پیرا میں فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو قتل کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا ۔
ایف سی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مسلح تنظیم سے تعلق رکھنے والا شخص ماراگیا جبکہ ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ قبضے میں لیئے گئے اسلحہ میں 4عدد ایس ایم جیز،6عدد رائفلز،مواصلاتی آلات، دوربین، آئی ای ڈیز ریموٹ، پسٹل، 23 میگزین اور مختلف ساخت کے سینکڑوں راؤنڈز شامل ہیں۔
ایف سی حکام کا مزید کہنا ہے کہ جانبحق ہونے والا شخص 19 اکتوبر کو کوئٹہ کے قریب ریلوئے لائن پر دھماکے اور لورالائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ہونے کے علاوہ دیگر سنگین نوعیت کے مسلح کارروائیوں میں ملوث تھا۔