مند حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

108

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سےسیٹلائٹ فون کے ذریعے میڈیا کےنمائندوں کو بتایا کہ کل چار اکتوبر کے روز مند کے علاقے عبدوئی میں پاکستانی فوج کی چوکی پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

بی ایل ایف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے سرمچاروں نے فوجی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان گہرام بلوچ کا کہنا تھا کہ ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔