مشکے:فورسز کے ہاتھوں 1 شخص گرفتاری بعد لاپتہ

177

مشکے فورسز نے ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کچھ روز قبل فورسز نے مشکے میانی قلات سے خدا بخش ولد مولا بخش سکنہ سُکن راغے کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق خدابخش راغے سُکن کارہائیشی ہے جو میان قلات میں اپنے بہن سے ملنے آیا تھا جسے فورسز کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

واضح رہے بلوچستان میں انسانی حقوق کی سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا کہنا ہے کہ بلوچ لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کے بجائے دن بہ دن ان کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور بلوچ لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں بھی پھینکی جا رہی ہیں۔