ماہ دیم بلوچ بی این ایم میں شامل

330

ہمیں بین الاقوامی سطح پر دیگر مظلوم اقوام کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے – ماہ دیم بلوچ

متحرک سیاسی شخصیت اور انسانی حقوق کی رہنماء ماہ دیم بلوچ، بلوچ نیشنل موومنٹ میں شامل ہوگئی۔

انہوں نے لندن میں بلوچ نیشنل موومنٹ یوکے زون کے آرگنائزر حکیم واڈیلہ اور بی این ایم کے خارجہ سیکریٹری حمل حیدر سے ملاقات میں بی این ایم کے منشور اور آئین سے اتفاق کرتے ہوئے پارٹی کی ممبر شپ حاصل کی۔

ماہ دیم بلوچ نے اس موقعے پر بی این ایم کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی سطح پر دیگر مظلوم اقوام کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم تمام محکوم اقوام ایک مُشت ہوکر اس ریاستی بربریت کے خلاف آواز اٹھائیں گے تو ہم اپنی منزل بہت جلد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

‎ حکیم واڈیلہ اور حمل حیدر بلوچ کی دعوت پر بی بی ماہ دیم بلوچ نے باقائدہ بی این ایم میں شمولیت کا اعلان کیا۔

حمل حیدر بلوچ نے امید ظاہر کی کہ ماہ دیم کی بی این ایم میں شمولیت سے بلوچ خواتین کو بین الاقوامی سیاست میں کردار ادا کرنے کا مزید موقع ملے گا۔