فورسز نے کیچ کے ایک گاؤں کو زبردستی خالی کرا دیا

302
File Photo

مقامی آبادی کو پاکستانی فورسز کیجانب سے گذشتہ دنوں نقل مکانی کا کہا گیا تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے ایک نواحی گاوں کو زبردستی نقل مکانی پے مجبور کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے پیدارک جمک کے مشرق میں 3 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سبزل گاوں کے مکینوں کو فورسز نے علاقہ چھوڑنے پر مجبور کردیا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں فورسز نے علاقہ مکینوں کو گاوں چھوڑنے کہا گیا تھا جس کے بعد سبزل گاوں کے علاقہ مکین نقل مکانی کرکے نواحی علاقے جمک منتقل ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق سبزل گاوں کے علاقہ مکین مالداری کے پیشے سے وابسہ ہیں اور کافی عرصے سے وہاں آباد ہیں۔ نقل مکانی کے باعث وہ اپنے ذریعہ معاش سے محروم ہوگئے ہیں۔