طالبان افغانستان کی سرحدی فورسز پر حملہ نہ کریں ، کندھار پولیس سربراہ کی اپیل

1094

پاکستان کو کسی صورت میں باڑ لگانے کی اجازت نہیں دیں گے  ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو افغان میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار کے پولیس سربراہ جنرل عبدالرازق اچکزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان واقعی افغان وطن اور ملت کی سربلندی اور تحفظ  چاہتے ہیں تو ان چاہیے کہ وہ افغانستان کی سرحدوں کی دفاع میں مصروف سرحدی فورسز پر حملہ کرنے سے اجتناب کریں ۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق کندھار سے فورسز کی ایک بڑی تعداد پاکستان کی جانب سے لگائے گئے باڑ کو ہٹانے کے لئے سرحد کی جانب روانہ ہوچکا ہے ۔

دوسری دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق چاغی سے متصل افغان علاقے برابچہ میں بھی طالبان کی ایک بڑی تعداد جمع ہوچکی ہے جو کہ پاکستان کی جانب سے لگائے گئے باڑ کو روکنے کی کوشش کریں گے ۔

خیال رہے کہ امریکہ کی مالی امداد سے پاکستان نے افغانستان کے ساتھ متنازعہ سرحد پر باڑ لگانے کا آغاز کافی عرصہ قبل کیا تھا لیکن حال ہی بلوچستان سے متصل متنازعہ سرحد پر بھی باڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔