شوراوک : افغان و پاکستان کے سرحدی فورسز کے درمیان جھڑپیں

345

نوشکی سے متصل افغان سرحد پہ پاکستان و افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو  ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار کے اضلاع اسپین بولدک اور شوراوک میں سرحدی فورسز کا پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپ جاری ہے ۔

سرکاری زرائع کے مطابق جھڑپ کا آغاز اس وقت ہوا جب پاکستان کی جانب سے سرحد پر خار دار تار لگانے کا کام ایک بار پھر شروع کیا گیا ۔

واضح رہے کہ کابل مرکز کی جانب سے اجازت کے باوجود کندھار کے سرحدی فورسز خار دار تار لگانے کی مخالفت کررہے ہیں ۔