شاہرگ: دستی بم حملے میں 2 افراد زخمی

153

دستی بم حملے میں دکان کو نشانہ بنایا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دکان پر دستی بم حملے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہرگ بازار میں نامعلوم افراد نے حکیم کی دکان پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے میں محمد فرید اور سراج کاکڑ سکنہ ژوب شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کیا گیا۔