سوراب: دو گاڑیوں میں تصادم، باپ بیٹا جانبحق

246

سوراب ہائے وے کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں باپ اور بیٹا جانبحق ہوگئے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوارب کے مقام پر خوفناک روڈ حادثے میں باپ اور بیٹا جانبحق۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے سوراب میں مرکزی روڈ پر مزدا اور ٹرالر میں تصادم، جس کے نتیجے میں مزدا ڈرائیور حاجی طور خان اورانکے 20 سالہ بیٹے نجیب جانبحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں لاشوں کو قریبی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جنہیں ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

واضح رہے بلوچستان میں سڑکوں کی خراب حالت اور غیر فعال ٹریفک نظام کی وجہ سے ہر سال ہزاروں قیمتی جانوں کا نقصان ہوتا ہے ۔