دشت میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دشت میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد جانبحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق دشت کے علاقے تیرہ میل میں دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، جانبحق ہونے والے افراد کا تعلق جیکب آباد اور ڈیرہ مراد جمالی سے بتایا جاتا ہیں ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشیں اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ، جبکہ زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔