خاران: لیویز تھانے پر دستی بم حملہ

170

نامعلوم افراد کی جانب سے لیویز لائن میں دستی بم پھینکا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم افراد نے لیویز تھانے پر دستی بم سے حملے کیا اور فرار ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی خاران میں دستی بم حملے میں اسنوکر کلب کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔